Duration 4100

Big robery in balochistan

Published 24 Sep 2021

صوبہ بلوچستان میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بدنام زمانہ ملزم کچھ عرصہ سے ضلع بھرکی پولیس کے لئے درد سر بننے والا ضلع کے مختلف شہروں سے چندروزکے دوران درجنوں موٹرسائیکلیں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو مسلسل کوششوں کے بعد بل آخر گرفتار کرلیا گرفتار ملزم دین محمدعمرانی کے قبضے سے موٹرسائیکل چوری میں استعمال آنے والے آلات برآمدروہڑی پولیس نے مچھرکالونی میں چھاپہ مارکاروائی میں بلوچستان کے رہائشی کودھرلیا ایس ایچ اوروہڑی ثناء اللہ کھونھارو کی بہترین کاروائی پر پولیس افسران کی جانب سے شاباش کا پیغام تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موٹرسائیکل چوری کی ورداتوں میں بدنام زمانہ موٹرسائیکل چورگینگ کا مرکزی ملزم ضلع سکھرکے مختلف شہروں میں چندروزکے دوران درجنوں موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث ملزم جو گزشتہ کئی روز سے ضلع بھر کی پولیس کے لئے درد سر بننے ہواتھا اس ملزم کو بل آخر روہڑی پولیس نے گرفتار کرلیا ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کھونھارو نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ روہڑی کے علاقے مچھرکالونی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ کئی روز سے ضلع سکھر کے مختلف شہروں میں یک بعد دیگرے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا مرکزی ملزم دین محمدعمرانی کو گرفتار کرلیا پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے موٹرسائیکل چوری میں استعمال ہونے والے مختلف آلات اسکرو،پانے،ہتھوڑا،کٹر،ماسٹرچابیاں،پلاس ودیگر تالہ توڑ اوزار بھی قبضے میں لے لئے اس سلسلے میں ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کھونھارو کا کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق بلوچستان کے علاقے بولان سے ہے ملزم سکھر،روہڑی سمیت بیشتر شہروں میں موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا اورضلع بھر کی پولیس کو اس موٹرسائیکل گینگ کی تلاش تھی گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اسکے دیگر ساتھی اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ ملزم کے خلاف روہڑی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے دوسری جانب ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے روہڑی کے ایس ایچ او ثناء اللہ کھونھارو سمیت دیگر پولیس پارٹی کو کامیاب کاروائی پر شاباشی کا پیغام دیا ہے واضح رہے گرفتار ملزم کی ضلع سکھرکے متعددعلاقوں سے موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی سے فوٹیج بھی حاصل کی گئی تھی اور اسکی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں بھی کی گئی تھی تاہم روہڑی پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے ضلع بھرکی پولیس کے لئے درد سر بننے والے موٹرسائیکل چور گینگ کے مرکزی

Category

Show more

Comments - 0