Duration 3300

Pakistan people party distric malir worker celebrate bilaval buthoo birthday

Published 22 Sep 2021

ملیر, پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب سابق ممبر ضلع کونسل آغا طارق پٹھان، چوہدری محمد اکرم آرائین، غلام شبیر ڈار کی جانب سے منعقد کی گئی،سالگرہ تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے ملیر سلمان عبداللہ مراد،ایم پی اے شاہینہ شیر علی،سیکریٹری اطلاعات میرعباس تالپور،پی ایس 87 کے صدر امداد جوکھیو اور دیگر نے شرکت کی ، تقریب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی لمبی عمر کی دعائیں مانگی گئیں ، اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کارکنان کو اپنے بہادر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر فخر ہے،بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہادری سے ظالم حکمرانوں کا مقابلہ کیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے، ملک کی عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر فخر ہے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کارکنان کی جان اور شان ہیں،بلاول بھٹو زرداری کی دلیرانہ قیادت سے موجودہ وفاقی کرپٹ حکومت کا انشاءاللہ خاتمہ ہوگااس ملک آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، تقریب میں ملیر بار ایسوسی ایشن کے صدر لطف اللہ سیلرو ، مختلف یوسیز کے صدر غلام رضا جتوئی،خدابخش پٹھان،آغا شیر افضل،ڈاکٹر عظمت لوند،ستار خلیفہ جوکھیو،غلام صفدر بھٹی،محمد عرس کھیڑو، ریاض شر، جاوید تاج،نورحسن قیصرانی،موسی آرائیں،ولی بگھیو، فیصل شیخ،عمران آرائیں،نوید شیخ،عبدالخالق مسن، عامر خٹک،جنت بینکیوٹ کے مالک رانا منیر،عادل ڈیرو،ظفر عمرانی اور دیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Category

Show more

Comments - 0